پاکستانی وزارت خارجہ کے دفتر تعلقات عامہ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشہد میں اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے 28ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جو ایران کی میزبانی میں مشہد میں منعقد ہو رہا ہے۔
عراقچی اور اسحاق ڈار نے تازہ ترین علاقائی صورتحال، اہم عالمی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک ایران وزرائے خارجہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید پائیدار بنانے پر اتفاق کیا۔
مذکورہ ملاقات میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو بھی موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے دورہ مشہد کے دوران ECO تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور اس کے اہداف کی حمایت کے ساتھ علاقائی مواصلاتی ترقی کے منصوبوں میں وسعت، ویزوں میں سہولت فراہم کرنے اور سرحدی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی گفتگو کریں گے۔
ممتاز زہرہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں ناامنی میں اضافے پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ